حدیث نمبر: 458
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` بیشک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو قریب کر دوں گا ( یعنی جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھاتے تھے ، میں بھی اسی طرح سے نماز پڑھاؤں گا کیونکہ بیشک میری نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح ہے ) اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ظہر اور عشاء اور فجر کی نماز کی آخری رکعت میں سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کے بعد ( دعائے ) قنوت پڑھتے تو مسلمانوں کے لیے دعا کرتے اور کافروں پر لعنت کرتے ۔