حدیث نمبر: 454
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رکوع اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدے اور سجدوں کے درمیان بیٹھنا اور ( وہ حالت ) جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تھے ، تقریباً برابر برابر ہوتے تھے سوائے قیام اور قعود کے ( کہ یہ طویل ہوتے تھے ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 454