حدیث نمبر: 442
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی سفر میں تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء ( کی نماز ) میں ( ( والتّین والزّیتون ) ) پڑھی ۔ اور ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوش آواز یا اچھا پڑھنے والا نہیں سنا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 442