حدیث نمبر: 428
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر اور قرآت کے درمیان میں کچھ سکوت فرماتے تھے ۔ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہوں تکبیر اور قرآت کے مابین سکوت کرنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا پڑھتے ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں ( یہ دعا ) پڑھتا ہوں ” اے اللہ ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان ایسا فاصلہ کر دے جیسا کہ تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان کر دیا ہے ، اے اللہ ! مجھے گناہوں سے پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے ، اے اللہ ! میرے گناہوں کو پانی اور برف اور اولوں سے دھو ڈال ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 428