حدیث نمبر: 41
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص لا الہٰ الا اللہ کہہ دے اور اس کے دل میں ایک جو برابر نیکی ( یعنی ایمان ) ہو تو وہ بھی دوزخ سے نکل آئے گا جو شخص لا الہٰ الا اللہ کہے اور اس کے دل میں گندم کے ایک دانے کے برابر نیکی ( یعنی ایمان ) ہو تو وہ بھی دوزخ سے نکل آئے گا ۔ اور جو شخص لا الہٰ الا اللہ کہے اور اس کے دل میں ذرے کے برابر نیکی ( یعنی ایمان ) ہو تو وہ بھی دوزخ سے نکل آئے گا ۔ “