حدیث نمبر: 368
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ایک مرتبہ ) عشاء کی نماز اپنی اخیر زندگی میں پڑھی .... آخر تک ( گزر چکی ہے دیکھیں کتاب : علم کا بیان ۔ ۔ ۔ باب : رات کو علم کی باتیں کرنا ۔ ۔ ۔ ) اور اس حدیث میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک سو برس کے بعد جو شخص آج زمین کے اوپر ہے کوئی باقی نہ رہے گا ۔ “ مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے یہ تھی کہ یہ قرن ( دور ) گزر جائے گا ۔