مختصر صحيح بخاري
— نماز کے اوقات کا بیان
باب: عصر ( کی نماز ) کے بعد قضاء نمازوں کا پڑھ لینا ( جائز ہے ) ۔
حدیث نمبر: 363
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں کو پوشیدہ و آشکارا کبھی ترک نہ فرماتے تھے ، صبح کی نماز سے پہلے دو رکعتیں اور عصر کی نماز کے بعد دو رکعتیں ۔