مختصر صحيح بخاري
— نماز کے اوقات کا بیان
باب: فجر کی نماز کے بعد آفتاب کے بلند ہونے سے پہلے ( کوئی اور ) نماز پڑھنا ( جائز نہیں ہے ) ۔
حدیث نمبر: 360
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کی بیع اور دو قسم کی پوشاک پہننے سے منع فرمایا ہے ( اور یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے دیکھئیے کتاب : نماز کا بیان ۔ ۔ ۔ باب : ستر جس کو ڈھانپنا ضروری ہے ) اس حدیث میں اتنا زیادہ کہا ہے : ” اور دو نمازوں سے منع فرمایا : ( 1 ) فجر کے بعد نماز سے منع فرمایا ہے یہاں تک کہ آفتاب ( اچھی طرح ) نکل آئے اور ( 2 ) عصر کے بعد ( نماز سے منع فرمایا ) یہاں تک کہ آفتاب ( اچھی طرح ) غروب ہو جائے ۔ “