حدیث نمبر: 36
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص ماہ رمضان میں ایماندار ہو کر اور ثواب سمجھ کر روزے رکھے تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 36