حدیث نمبر: 357
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میرے سامنے چند پسندیدہ شخصیات نے کہ ان میں سب سے زیادہ پسندیدہ میرے نزدیک امیرالمؤمنین عمر رضی اللہ عنہ تھے ، یہ بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز کے بعد آفتاب نکلنے سے پہلے اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے سے پہلے ، نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 357