حدیث نمبر: 349
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک شب عشاء کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاخیر کر دی اور یہ ( واقعہ ) اشاعت اسلام سے پہلے ( کا ہے ) پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں نکلے یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر ) کہا کہ عورتیں اور بچے سو رہے ، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا ” زمین والوں میں سوا تمہارے کوئی اس نماز کا منتظر نہیں ۔ “