مختصر صحيح بخاري
— نماز کے اوقات کا بیان
باب: جو شخص غروب ( آفتاب ) سے پہلے عصر کی ایک رکعت پالے ( تو گویا کہ اسے پوری نماز مل گئی ) ۔
حدیث نمبر: 344
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی شخص نماز عصر کی ایک رکعت آفتاب کے غروب ہونے سے پہلے پا لے تو اسے چاہیے کہ اپنی نماز پوری کر لے اور جب نماز فجر کی ایک رکعت طلوع آفتاب سے پہلے پا لے تو اسے ( بھی ) چاہیے کہ اپنی نماز پوری کر لے ۔