حدیث نمبر: 327
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے کسی ( اجنبی ) عورت کو بوسہ دے دیا پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا تو اللہ بزرگ و برتر نے یہ آیت نازل فرما دی : ” نماز کو دن کے سروں میں اور کچھ رات گئے قائم کرو بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں ۔ “ تو وہ شخص بولا کہ اللہ کے رسول ! کیا یہ میرے ہی لیے ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” میری تمام امت کے لیے ہے ۔ “