´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہ دی گئی تھیں ۔ ( 1 ) ۔ مجھے ایک مہینے کی مسافت پر رعب کے ذریعہ مدد دی گئی ۔ ( 2 ) پوری زمین میرے لیے مسجد بنا دی گئی اور پاک بنا دی گئی ، پس میری امت میں سے جس شخص پر ( جہاں بھی ) نماز کا وقت ہو جائے اسے چاہیے کہ ( اسی مقام پر ) نماز پڑھ لے ۔ ( 3 ) ۔ میرے لیے غنیمت کے مال حلال کر دیے گئے ہیں اور مجھ سے پہلے کسی ( نبی ) کے لیے حلال نہ کیے گئے تھے ۔ ( 4 ) مجھے شفاعت کی اجازت دی گئی ۔ ( 5 ) ہر نبی خاص اپنی قوم کی طرف مبعوث ہوتا تھا جبکہ میں تمام انسانوں کی طرف بھیجا گیا ہوں ۔ “
حدیث نمبر: 224
ابوعبداللہ آصف