حدیث نمبر: 2227
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، فرماتے تھے کہ جب قیامت کا دن ہو گا تو میں شفاعت کروں گا ( کہ اللہ ، لوگوں کو میدان حشر کی ہولناکیوں سے نجات دے اور حساب شروع کرے ) اور کہوں گا کہ اے رب ! ان لوگوں کو جنت میں داخل کر جن کے دل میں رائی کے برابر ایمان ہے چنانچہ وہ لوگ داخل کیے جائیں گے ۔ پھر میں کہوں گا کہ ( اے اللہ ! ) ان کو بھی جنت میں داخل کر جن کے دل میں ( انگلی سے اشارہ کر کے فرمایا ) ذرہ بھر ایمان ہو ۔ “ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، گویا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی مبارک کو دیکھ رہا ہوں ( جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا تھا ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2227