حدیث نمبر: 2221
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اذیت کی بات کو سن کر صبر کرنے والا اللہ سے زیادہ کوئی نہیں ہے ، لوگ اس کے لیے بیٹا بناتے ہیں اور وہ پھر ان کو عافیت سے رکھتا ہے اور رزق دیتا ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2221