مختصر صحيح بخاري
— احکام کے بیان میں
باب: جو شخص رعیت کا والی بنایا جائے پس وہ ان کی خیرخواہی نہ کرے ۔
حدیث نمبر: 2201
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، فرماتے تھے کہ جس بندے کو اللہ نے رعیت کا حاکم بنایا پھر اس نے اپنی رعیت کی خیرخواہی کے ساتھ نگہبانی نہ کی تو وہ جنت کی خوشبو تک نہ سونگھ سکے گا ۔ “