حدیث نمبر: 2194
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل فرماتا ہے تو وہ ( عذاب ) اس قوم کے سب لوگوں کو پہنچتا ہے ( چاہے نیک ہوں یا بد ) اور پھر وہ لوگ ( قیامت میں ) اپنے اپنے اعمال پر اٹھائے جائیں گے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2194