حدیث نمبر: 2188
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا ، پس ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی ۔ عبادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت میں ہم سے یہ اقرار لیا کہ اپنی خوشی و رنج اور تنگی اور فراخی میں آپ کا حکم سنیں گے اور حکم بجا لائیں گے ، اگرچہ ہم پر بلا استحقاق دوسروں کو فضیلت و ترجیح دی جائے ( تب بھی ہم صبر کریں گے ) اور یہ کہ سلطنت کے بارے میں ہم حاکموں سے جھگڑا نہ کریں مگر ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ) : “ جب کہ تم ظاہر کفر ( نافرمانی ) کو دیکھو جس میں اللہ کی طرف سے تمہارے پاس دلیل ہو ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2188