مختصر صحيح بخاري
— خوابوں کی تعبیر کا بیان
باب: جس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ۔
حدیث نمبر: 2180
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے مجھ کو ( خواب میں ) دیکھا ( تو تحقیق ) اس نے مجھ کو ہی دیکھا کیونکہ شیطان میرے مشابہ نہیں ہو سکتا ۔ “