مختصر صحيح بخاري
— خوابوں کی تعبیر کا بیان
باب: جس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ۔
حدیث نمبر: 2179
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے مجھ کو خواب میں دیکھا ، وہ عنقریب مجھ کو جاگتے میں بھی دیکھے گا اور شیطان میرا ہم شکل نہیں بن سکتا ۔ “