مختصر صحيح بخاري
— مسلمانوں سے لڑنے والے کفار اور مرتدوں کو سزا دینا
باب: تنبیہ اور تعزیر ( حد سے کم سزا ) کتنی ہونی چاہیے ۔
حدیث نمبر: 2166
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبردہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ،` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” ( تعزیر میں ) دس دروں سے زیادہ نہ مارے جائیں سوائے اللہ کی ان حدوں کے ( جو اس نے قرآن و حدیث میں مقرر کر دی ہیں ) ۔ “