حدیث نمبر: 2143
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہم پہلی امتوں کے بعد آئے ہیں لیکن قیامت کے دن سب سے آگے ہوں گے ۔ “ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کی قسم ! اگر تم میں سے کوئی اپنے اہل کے متعلق اپنی قسم پر اصرار کرے تو اللہ کے نزدیک اس ( اصرار ) کا گناہ ، اس پر فرض کیے ہوئے کفارے سے زیادہ گناہ ہے ۔ “