حدیث نمبر: 2130
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، فرماتے تھے : ” قیامت کے دن سب سے ہلکے عذاب والا آدمی وہ ہو گا جس کے دونوں پاؤں کے نیچے انگارے رکھے جائیں گے اور ان سے اس کا دماغ اس طرح جوش کھائے گا جس طرح ہنڈیا جوش کھاتی ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2130