حدیث نمبر: 2129
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” چند لوگ ( اپنے اپنے برے اعمال کے سبب ) دوزخ میں سے عذاب پانے کے بعد نکل کر جنت میں داخل ہوں گے پس اہل جنت انھیں جہنمی کہہ کر پکاریں گے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2129