حدیث نمبر: 2123
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم ننگے پاؤں ، ننگے بدن ، بغیر ختنہ کیے ہوئے اٹھائے جاؤ گے ۔ “ تو میں نے عرض کی یا رسول اللہ ! مرد اور عورتیں ایک دوسرے ( کے ستر ) کو دیکھیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ وقت ایسا سخت ہو گا کہ اس چیز کا خیال بھی کوئی نہ کرے گا ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2123