مختصر صحيح بخاري
— دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب: عبادت میں میانہ روی اور اس پر ہمیشگی کرنا ۔
حدیث نمبر: 2105
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل پسند ہے ؟ فرمایا : ” ایسا عمل جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ تھوڑا ہو ۔ “