مختصر صحيح بخاري
— دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب: عبادت میں میانہ روی اور اس پر ہمیشگی کرنا ۔
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کسی بھی شخص کو اس کے عملوں کی وجہ سے نجات نہ ہو گی ( بلکہ اللہ کی رحمت سے ہو گی ) ۔ “ لوگوں نے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نہیں ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں ! مجھے بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ کے تعالیٰ کی رحمت مجھ کو ڈھانپ لے ۔ “ اور فرمایا : ” میانہ روی سے عمل کرو اور اللہ سے قربت حاصل کرو اور صبح و شام اور پچھلی رات میں عبادت کرو اور میانہ روی سے عمل کرنا تمہیں منزل مقصود ( یعنی جنت ) تک پہنچا دے گا ۔ “