مختصر صحيح بخاري
— دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب: جو عمل خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کیا جائے ۔
حدیث نمبر: 2097
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص ایسا ہو گا کہ اس نے خالصتاً اللہ کے لیے ” لا الہٰ الا اللہ “ کہا ہو تو قیامت کے دن اس پر دوزخ کی آگ حرام ہو گی ۔ “