مختصر صحيح بخاري
— دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب: جس کی عمر ساٹھ سال کی ہو گئی ، اللہ اس کے عذر کو ( کمی ) عمر کی بابت قبول نہ کرے گا ۔
حدیث نمبر: 2096
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بوڑھے شخص کا دل دو چیزوں ( کی خواہش ) سے جوان ہوتا ہے ( 1 ) حب دنیا ( 2 ) اور درازی عمر ۔ “