حدیث نمبر: 2038
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کسی مسلمان کو یہ لائق نہیں ہے کہ تین رات سے زیادہ اپنے بھائی ( مسلمان ) سے ترک ملاقات کرے ( یعنی ) جب ایک دوسرے سے ملیں تو یہ اس سے منہ پھیر لے اور وہ اس سے منہ پھیر لے اور ان دونوں میں اچھا وہ ہے جو ( اپنے مقابل سے ) سلام اور ملاقات کی ابتداء کرے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2038