حدیث نمبر: 2034
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” آپس میں بغض و حسد نہ کرو اور ترک ملاقات نہ کرو بلکہ اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو اور کسی مسلمان کو یہ جائز نہیں ہے کہ اپنے ( مسلمان ) بھائی سے ( کسی جھگڑے کے باعث ) تین دن سے زیادہ جدا رہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2034