´امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چند قیدی حاضر کیے گئے ، ان میں ایک عورت ( بھی ) تھی اس کی چھاتیاں دودھ سے بھری ہوئی تھیں ، دودھ ٹپکتا تھا اور جہاں بچہ اس کے پاس آتا اس کو پیٹ سے لگا کر دودھ پلا دیتی ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا : ” کیا تم سمجھتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے ؟ “ ہم نے کہا کہ ہرگز نہیں جب تک اسے قدرت ہو گی وہ اپنے بچے کو آگ میں نہ ڈالے گی ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : ” اللہ تعالیٰ اس عورت سے بھی زیادہ اپنے بندوں پر مہربان ہے ۔ “
حدیث نمبر: 2014
ابوعبداللہ آصف