حدیث نمبر: 2013
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ` ایک گنوار ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ آپ تو بچوں کو بوسہ دیتے ہیں اور ہم نہیں دیتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں کیا کروں جب اللہ تعالیٰ نے تیرے دل میں رحمت ہی نہیں ڈالی ( تو اب میں کس طرح ڈال سکتا ہوں ؟ ) ۔ “