حدیث نمبر: 1995
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اس دور کے رواج کے مطابق مہر وغیرہ لگانے کے لیے ) چاندی کی ایک انگوٹھی لی اور اس پر محمد رسول اللہ کندہ کرایا اور فرمایا : ” میں نے چاندی کی ایک انگوٹھی لی ہے اور اس پر محمد رسول اللہ کھدوایا ہے ، کسی کو جائز نہیں ہے کہ ایسے ہی کندہ کی ہوئی انگوٹھی بنوائے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1995