مختصر صحيح بخاري
— قربانیوں کے بیان میں
باب: قربانی کا گوشت اسی روز کھا لینا اور اس کو رکھ چھوڑنا ، دونوں جائز ہیں ۔
حدیث نمبر: 1929
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے` عیدالاضحی کے دن پہلے نماز پڑھائی پھر لوگوں کو خطبہ سنایا اور کہا کہ اے لوگو ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو عید کے دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے ، پہلی عید تو تمہارے روزوں کے افطار کا دن ہے اور ( دوسری ) تمہاری قربانی کے گوشت کھانے کا دن ۔