مختصر صحيح بخاري
— قربانیوں کے بیان میں
باب: قربانی کا گوشت اسی روز کھا لینا اور اس کو رکھ چھوڑنا ، دونوں جائز ہیں ۔
´سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص تم میں سے قربانی کرے اس کو چاہیے کہ تین روز کے بعد تک اس کا گوشت نہ رکھے ( بلکہ سب تقسیم کر دے ) ۔ اور جب دوسرا سال آیا تو لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ ! کیا اب بھی ہر گزشتہ سال ہی کی طرح کریں ( کل گوشت تقسیم کریں تو ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( نہیں ! بلکہ ) کھاؤ اور کھلاؤ اور جمع کرو اور گزشتہ سال چونکہ لوگوں پر تنگی تھی اس لیے میں نے چاہا تھا کہ تم اس طریقہ سے ان کی مدد کرو ۔ ( اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ) ۔ “