مختصر صحيح بخاري
— عقیقہ کے بیان میں
باب: جس بچہ کا عقیقہ نہ کیا جائے اس کے پیدا ہوتے ہی نام رکھ دینا چاہیے اور تالو میں شیرینی لگانا ( چاہیے ) ۔
حدیث نمبر: 1912
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کی حدیث کہ` عبداللہ بن زبیر مسجد قباء میں پیدا ہوئے ، ہجرت کے باب میں حدیث گزر چکی ہے اور اس روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ مسلمان اس کے پیدا ہونے سے بہت خوش ہوئے کیونکہ لوگ ان سے کہتے تھے کہ یہودیوں نے تم پر جادو کر دیا ہے لہٰذا تمہارے ہاں اولاد نہ ہو گی ۔