حدیث نمبر: 1788
ابوعبداللہ آصف

´سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی اور یہ آیت کہ : ” وہ اللہ کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ کریں گی ۔ “ پڑھی اور ہمیں نوحہ کرنے سے منع فرمایا تو ایک عورت نے بیعت کرنے سے ہاتھ کھینچ لیا اور کہا فلاں عورت نے نوحہ کرنے میں میرا ساتھ دیا تھا ، میں اس کا بدلہ دے لوں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہ فرمایا ۔ وہ گئی اور ( نوحہ کر کے ) پھر آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لے لی ( وہ عورت خود ام عطیہ رضی اللہ عنہا تھیں ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1788