حدیث نمبر: 1785
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن قیس ( ابوموسیٰ اشعری ) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” چاندی کی دو جنتیں ہیں ، ان کے برتن اور سارا سامان چاندی کا ہے اور سونے کی بھی دو جنتیں ہیں ، ان کے بھی برتن اور سامان سونے کا ہے اور جنت عدن میں لوگوں اور ان کے پروردگار کے درمیان میں صرف جلال و عظمت کی چادر حائل ہو گی جو کہ پروردگار کے چہرہ مبارک پر پڑی ہو گی ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1785