حدیث نمبر: 1783
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص لات اور عزیٰ کی قسم کھائے وہ ( تجدید ایمان کرے ) لا الہٰ الا اللہ کہے اور جو شخص اپنے ساتھی سے کہے کہ آؤ قمار بازی کریں ( جوا کھیلیں ) تو وہ ( اپنے گناہ کے کفارہ کے طور پر ) صدقہ دے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1783