حدیث نمبر: 1776
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ابن آدم مجھے ایذا دیتا ہے ( اس طرح کہ ) وہ زمانہ کو برا کہتا ہے اور زمانہ ( کیا چیز ہے ؟ ) میں ہی تو ہوں ، کرنا تو میرے اختیار میں ہے ، میں ہی رات اور دن کو پلٹ پلٹ کر لاتا ہوں ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1776