مختصر صحيح بخاري
— تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ الاحزاب
باب: اللہ تعالیٰ کا قول ” بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں “ ( سورۃ الاحزاب : 56 ) کا بیان ۔
´سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ( صحابہ نے ) کہا یا رسول اللہ ! آپ پر سلام پڑھنا تو ہمیں معلوم ہو گیا ( یعنی التحیات میں پڑھا جاتا ہے ) لیکن آپ پر درود کیسے پڑھیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم پڑھو ” اے اللہ ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کی آل پر رحمت نازل فرمائی بیشک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے ۔ ( اور ) اے اللہ ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور ان کی آل پر بھی برکت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کی آل پر برکت نازل فرمائی ، بیشک تو تعریف والا اور بزرگی والا ہے ۔ “