حدیث نمبر: 1765
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی یا رسول اللہ ! سلام تو ہمیں معلوم ہے لیکن آپ پر صلوٰۃ کس طرح پڑھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پڑھو ” یا الٰہی ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جو تیرے بندے اور رسول ہیں ، رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم ( علیہ السلام ) پر رحمت نازل فرمائی اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم ( علیہ السلام ) پر برکت نازل فرمائی ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1765