حدیث نمبر: 1710
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر مرض کی شدت ہوئی تو بیہوش ہو گئے ، سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا رو کر کہنے لگیں کہ ہائے میرے باپ کی تکلیف ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تیرے باپ پر اس روز کے بعد پھر کوئی تکلیف نہ ہو گی ۔ “