حدیث نمبر: 1705
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات قریب ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے کمر لگائے بیٹھے تھے تو میں نے بغور سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں ” اے اللہ ! مجھے بخش دے ، مجھ پر رحم فرما اور مجھے ( بلند ) رفیقوں سے ملا دے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1705