حدیث نمبر: 1702
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مرض کی حالت سے پہلے ) سنا کرتی تھی کہ کوئی نبی اس وقت تک وفات نہیں پاتا جب تک اس کو ( اللہ تعالیٰ کی طرف سے ) دنیا و آخرت ( میں سے ایک کو پسند کرنے ) کا اختیار نہ دیا جائے ۔ پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کی اس بیماری میں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی یہ سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گلا بیٹھ گیا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ آیت پڑھتے ہیں : ” ان لوگوں کے ساتھ جن پر اللہ نے اپنے احسانات کیے ہیں “ پوری آیت ( سورۃ النساء : 69 ) تو اس سے سمجھ لیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخرت میں رہنا پسند کیا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1702