´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض الموت میں سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا کو بلایا اور کچھ آہستہ سے فرمایا تو وہ رونے لگیں ۔ پھر دوبارہ بلایا اور کچھ آہستہ سے فرمایا تو وہ ہنسنے لگیں ۔ ہم نے ( سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ) پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ اول یہ فرمایا تھا ؟ “ اسی مرض میں میری روح قبض ہو گی ۔ “ یہ سن کر میں رونے لگی ، دوسری مرتبہ یہ فرمایا : ” میں اہل بیت میں سے سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملوں گی ۔ “ تو یہ سن کر میں خوش ہوئی ۔
حدیث نمبر: 1701
ابوعبداللہ آصف