حدیث نمبر: 1692
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اے لوگو ! ) تمہارے پاس یمن والے آئے ہیں جو رقیق القلب اور نرم دل ہیں ۔ ایمان یمن ہی کا ( عمدہ ) ہے اور حکمت بھی یمن ہی کی اچھی ہے ۔ غرور تکبر اونٹ والوں میں ہے اور اطمینان اور سہولت بکری والوں میں ہے ۔ “