´سیدنا جریر رضی اللہ عنہ دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ` سمندر نے اللہ کے حکم سے ایک ( مچھلی ) جانور نکال پھینکا جسے عنبر کہتے ہیں ، آدھا مہینہ تک ہم اس کا گوشت کھاتے رہے اور اس کی چربی بدن پر لگاتے رہے تو ہمارے جسم پہلے جیسے موٹے تازے ہو گئے ، ایک اور روایت میں کہتے ہیں کہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے ( ہم سے ) کہا تم اسے کھاؤ ۔ جب ہم مدینہ میں آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کھا لو ، یہ اللہ کا بھیجا ہوا رزق تھا ، اگر تمہارے پاس کچھ ہو تو ہمیں بھی کھلاؤ ۔ “ کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لا کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کھایا ۔
حدیث نمبر: 1684
ابوعبداللہ آصف